یسوع مسیح کا زکر سب سے پہلے مرقس کی انجیل میں ملتا ہے۔ جب یوحنا اس کو دریائے یردن میں بپتسمہ دیتا ہے۔ وہ خدا کا خادم ہے اور پاک روُح سے مسح کیا ہوا ہے۔ جو کہ عوام کی توقعات کے موافق نہیں ہے۔ یوحنا لوگوں کو بپتسمہ دے رہا تھا جس میں یسوع ناصری بھی شامل تھا۔ مرقس کی کتاب ان تمام کہی ہوئی باتوں اور واقعات پر زور دیتی ہے۔ جس میں یسوع کا بپتسمہ، آسمان کا کھُل جانا، الہی آواز اور پاک روُح کا کبوتر کی شکل میں ظاہر ہونا۔ مرقس کی کتاب 1: 9-11