The Gospel Message انجیل کا پیغام

یسوع نے اپنے شاگردوں کو طلب کر کےکہا   دنیا کے ہر آبادی والے علاقوں اور جگہوں پراس کی بادشاہت کی خوشخبری کی بشارت دو۔

یسوع کی انجیل کی بشارت معاشرے کی اصلاح نہیں اور نہ ہی حکومتوں کا ٹھیک کرنا ہے۔ اس کی منادی تمام مردوں اور عورتوں کی توبہ کے لئے  ہیں۔ اور تمام نئی سیاسی اور سماجی حقیقتوں میں شمولیت ہے۔ خدا کی بادشاہت کا پیغام آج کے سیاسی نظریے اور موجودہ عالنی حکم کے برعکس ہے۔ ہمیں یسوع کی خوشخبری کی بشارت کو مثبت انداز میں قبول کرنا ہے، جبکہ آخرت قریب ہے اور دنیا کا موجودہ نظام ختم ہونے کو ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Felipe Giacometti on Unsplash
[تصویر کے کاپی رائٹ Felipe Giacometti on Unsplash]

یسوع نے اپنے شاگردوں کو بھیجا کہ اس کی تعلیم کو پھیلایئں اور تمام قوموں  میں اس کی حاکمیت کا اعلان کریں۔

"اور اس نے واضع کیا کہ زمین اور آسمان کا کُل اختیار مجھے دیا گیا ہے"۔ اس لئے جاؤ اور تمام قوموں میں اس کے شاگرد بناؤ۔

یہ تمام انسانوں کے لئے بغیر کسی رعایت کے زندگی تبدیل کرنے والا پیغام ہے۔

یسوع نے اپنے عروج سے پہلے اپنے ماننے والوں کو کہا تھا کہ یروشیلم میں انتظار کریں۔ "جب پاک روُح تُم پر نازل ہو گا تو تُم قُوت پاؤ گے" اعمال 1: 7-9 میں لکھا ہے۔ " اور یروشیلم اور تمام یہودیہ  اور سامریہ میں بلکہ زمین  کی انتہا تک میرے گواہ ہو گے"  

اعمال کی کتاب اور زبور نمبر 2 میں مسح کیا ہوا بیٹا جو دنیا کا حاکم ہے۔

یسوع مسیح کا مرنا ، جی اٹُھنا اور اس کا عروُج اس کے مسیحی راج سے شروع ہوا۔

زبور 2: 7-8 " میں خداوند  کے فرمان کا اعلان کروں گا۔ اس نے مجھ سے کہا: توُ میرا بیٹا ہے، آج تو مجھ سے پیدا ہوا ہے۔ مجھ سے مانگ اور میں قوموں کو تیری میراث اور ساری زمین کو تیری ملکیت بنا دوں گا"۔

یسوع مسیح کو تمام چیزیں اور بشمُول قومیں وراثت میں ملیں جو کہ ابراہیم کا وارث اور اسرائیل کا مسیحا ہے۔

اس لئے وہ اپنے آنے سے پہلے تمام قوموں اور ملکوں میں نجات اور خوشحالی کا اعلان کرواتا ہے۔ تمام لوگ، قبیلے اور زبانیں بولنے والے اس کی خوشخبری کو سنیں اور قبول کریں۔

پولوُس رسُول نے روُمی حکوُمت/اسمبلی  کو ایک لمبا خط لکھا جس میں اس نے اپنے آپ کو غیر یہودیوں کا رسُؤل لکھا۔ جو پہلے ستانے والوں میں سے تھا اب وہ سب سے بڑا خدا کی بادشاہی کو سفیر بن چُکا تھا۔ رومن ا: 14-17

ہم سب یسوع مسیح میں ایمان کے وسیلے سے خداسے راستبازی کے حق دار ہیں۔ خدا کے ساتھ رہنے میں کوئی تفرقہ نہیں ہے۔ بلکہ سب انسانوں کی عزت ہے۔ یہ نسلیت یا سماجی حالت نہیں جو اس کے سامنےسے ہمیں بری کرتی ہے۔ 

ہر انسان خدا کے سامنےایک ہی وجہ سے کھڑا ہوتا یا جُھکتا ہے۔ گناہ سب کو مصیبت کی گھڑی میں برابر کھڑا کر دیتا ہے۔ 

خدا ایک ہے اور سب کا پیدا کرنے والا ہے۔وہ تمام مردوں کو عورتوں کو اور بچوں کوبغیر کسی نسلیت کے، قومیت کے اور سماجی میعار کے نجات کے لئے بُلاتا ہے۔

خداوند یسوع مسیح کے ایمان سے    From the Faith of Jesus

یسوع مسیح کا چھٗٹکارا دینے والا عمل ان تمام لوگوں کے لئے جو انجیلِ مقدس پر پورے ایمان کے ساتھ دھیان و گیان کرتے ہیں تو وہ یسوع کے دہنے ہاتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اور تمام گناہوں سے بری ہوتے ہیں۔ ہمیں غُرور نہیں کرنا چاہیئے۔ یا اتنا پرُاعتماد نہیں ہونا چاہیئے۔ جبکہ سب نے گناہ کیا ہے اور خدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔  اس مسئلے کے لئے یسوع مسیح نے ہم سب انسانوں کے لئے صلیب پر جان دی، اور جبکہ ہم سب خدا کے دُشمن تھے۔  رومن 3: 22-30 

پال رسول نے اس تجویز کی تائید کی کہ ایک خدا پر ایمان رکھنے والے ایک ہی ایمان کے ساتھ اس کے آگے جھکتے اور کھڑے ہوتے ہیں۔ کیا وہ غیر یہودیوں کا خدا نہیں ہے؟ جی ہاں وہ غیر یہودیوں کا بھی خداہے اور وہ ختنے والوں کا بھی اور ختنے نہ کرنے والوں کا بھی انصاف کرے گا۔ کسی بھی انسان کو قومیت ، امارت ، جنسی بنیاد پر فائدہ یا نقصان نہیں ہو گا۔

 کلُسیوں 3: 11 چناچہ اس نئی انسانیت میں نہ تو کوئی غیر یہودی ہے نہ یہودی، نہ ختنہ والا، نہ نا مختون، نہ وحشی نہ سکوُتی، نہ غُلام، نہ آزاد۔ مسیح سب کے لئے ہے۔ 

یسوع مسیح کے زریعے خدا ایک نئی انسانیت تشکیل دے رہا ہے۔ اور ایک بلکل الگ سیاسی حقیقت جو کہ اس تباہ شُدہ دنیا کی قوموں اور حکوُمتوں سے یکسر مختلف ہے۔ ایک عہد برداری، واحدانیت ، ملک در ملک ہر مرد اور عورت پر مبنی انسانیت کی تشکیل جو یسوع کے پاک خون سے چھڑائی گئی ہو۔جس نے اپنی جان دوسروں کے لئے دے دی۔ 

خدا کیطرف سے ہر انسانی رشتے کی نئی سمت اور نئی تعرف بیان کی گئی ہے۔ خدا باپ اپنے بیٹے یسوع مسیح کے زریعے چھُڑائے ہوئے مرد اور خواتین انفرادی اور اجتماعی طور پر یسوع کی شبیح پر تشکیل دے رہا ہے۔   رسمی تفرقات ، اور سماجی ،معاشی معیار کی دوڑ اس کی نئی کلیسیا میں بلکل نامناسب ہے۔ یسوع مسیح میں ایمان ہم سب میں ایک چیز مشترک ہے۔ نجات کا ایک پیغام سب انسانوں کے لئے ایک ارادہ اور یقین ہے۔ اس نے جو کام اپنے شاگردوں کو سونپا، کہ انجیل کا پرچار دنیا کے ہر کونے میں کریں۔اور اس مشن کا یسوع کے بادلوں پر آنے سےپہلے پورا ہونا نہایت ضروری ہے۔ قومی سرحدیں ، ثقافتی ضروریات ،نسلی رکاوٹیں خدا کی بادشاہی کی راہ حائل نہیں ہوں گی اور خدا کی بادشاہی کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ آمین   متی:   24:14 

وہ دن جلد آ رہا ہے جب شیطان کی تباہی کے منصوبے ختم ہو جائیں گے ۔ گناہ ، بیماری اور موت ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔ یسوع مسیغ پورے جلال کے ساتھ فاتح بن کے آئے گا۔ وہ مردوں کو زندہ کرے گا،موت پر فتح پائے گا، اپنے پیاروں کو نوازے گا،اور شریروں کا انصاف کرے گا۔ اور اپنے راج میں سب کو عظمت بخشے گا۔ 

 کرنتھیوں 15: 20-28    تھسلینکیوں 1: 5-10

  اس وقفے میں اس کے لوگ انجیل کی خوشخبری کو دنیا کے ہر حصے تک پرچار کے لئے بلُائے گئے ہیں۔ ہر کوئی جو اس خوشخبری کو سنے گا اور جواب دے گا اور آنے والےدنوں میں گناہوں سے توبہ حاصل کرے گا، نجات اور ہمیشہ کی زندگی پائے گا۔

ترجمہ: آصف کلیم جمیل 


Translated by: Asif Kaleem Jamil

Street No9 House No 3787 P-82

Barkatpura Faisalabad 38090

Pakistan  92 306 713000964 

Asifkal08@gmail.com 


[PDF Copy]

موازنہ کریں:

  • Salvation for All - (The Good News announced by Jesus of Nazareth offers salvation and life to men and women of every nation and people)
  • The Gospel Message - (Jesus summoned his disciples to proclaim the Good News of his Kingdom to every inhabited corner of the Earth)

Comments

POPULAR POSTS

Disinformation

On the Cruciform Road